دنیا
Time 21 ستمبر ، 2019

اسامہ بن لادن کا خاندان دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں کیسے شامل ہوا؟

فوٹو: فائل

عالمی دہشت گرد اُسامہ بن لادن ایک وقت میں دنیا کا مطلوب ترین شخص تھا لیکن بن لادن خاندان کا شمار دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے۔

اُسامہ کے والد نے یمن سے سعودی عرب ہجرت کی تھی اور یہاں اس نے عمارتوں کی تعمیرات کا کام شروع کیا جہاں سے ترقی کرتے کرتے وہ سعودی عرب کے امراء میں شمار ہونے لگا۔

بن لادن خاندان 2009 میں سعودیہ کا پانچواں امیر ترین خاندان تھا، بن لادن خاندان نے تعمیرات کے علاوہ بیرون ملک سرمایہ کاری، تیل، سیمنٹ فیکٹری اور بینکنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

واضح رہےکہ دو مئی 2011 کو امریکی خصوصی افواج کے ایک دستے نے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں دنیا کے سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن، ان کے قریبی ساتھی ابو احمد الکویتی اور دیگر تین افراد کے خلاف رات گئے کارروائی کی اور انہیں ہلاک کردیا۔

مزید خبریں :