انٹرٹینمنٹ
15 اگست ، 2012

سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

ممبئی…این جی ٹی… ما ضی کی سپر اسٹار سری دیوی 14سال بعد فلمی پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں جسکے لیے انکی آنے والی فلم"انگلش ونگلش"کا پہلا مکمل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے ٹیزرٹریلر میں جہاں سری دیوی بڑی اسکرین پر لگے انگلش ونگلش کے سینسر بورڈ سرٹیفکیٹ پر لکھے انگریزی کے الفاظ ٹوٹے پھوٹے لہجے میں پڑھتی نظر آرہی تھیں وہیں اب مکمل ٹریلر میں بھی سری دیوی کو ہی نمایاں رکھا گیا ہے ۔فلمسازآر بالکی کی اس فلم میں سری دیوی کیساتھ ساتھ پریا آنند،عادل حسین اورفرانسیسی اداکارMehdi Nebbouاہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بھی بطور مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہاؤس وائف کی اپنے شوہر اور گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی کورس کرنے کے گرد گھومتی یہ ڈرامہ فلم 5اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :