15 اگست ، 2012
لاہور … پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ اسپانسرڈ سروے اور مقبولیت کے جعلی دعوے رائے عامہ تبدیل نہیں کرسکتے، عوام کیا سوچ رہے ہیں اس کا اندازہ تازہ ترین ضمنی انتخابات سے لگایا جاسکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے کامیاب جلسہ سیالکوٹ نے ق لیگ کی عوامی مقبولیت پر مہر لگادی، آئندہ الیکشن میں مقابلہ پنجاب کو خوشحال بنانے والوں اور اسے برباد کرنے والوں کے درمیان ہوگا، گزشتہ روز مسلم لیگ ہاوٴس میں ملتان، لاہو ر اور فیصل آباد کے ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا کہ خواجہ آصف اور صوبائی حکومت کے ترجمانوں کی بدزبانی ان کا وطیرہ ہے جب بھی ان کا حقائق سے سامنا ہوتا ہے تو وہ جواب دینے کی بجائے ذاتیات پر حملے شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ساڑھے 4 سالہ دور حکومت میں چوہدری پرویز الٰہی کے 1122 جیسا عوامی خدمت کا ایک منصوبہ پیش نہیں کرسکے۔