15 اگست ، 2012
اسلام آباد … سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 29ارب 70کروڑروپے مالیت کے گریٹر کراچی واٹر سپلائی منصوبے اور گلگت بلتستان میں 16ارب روپے سے زیادہ لاگت کے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق کی صدارت میں سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی طور پر 15 منصوبوں پر غور کیا گیا۔ گریٹر کراچی واٹر سپلائی منصوبے کے تحت یومیہ 26 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی ہو سکے گی۔ ایک ارب 10 کروڑ روپے مالیت کے پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم منصوبے کی منظوری دی گئی۔ گلگت بلتستان میں 5، 10، 20 اور 30 میگاواٹ کے 4 پن بجلی منصوبے لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔ بلوچستان نوشکی میں 47 کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کی کارپیٹنگ اور پانی سپلائی کا 86کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری موٴخر کر دی گئی۔ منظور کئے جانے والے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی حتمی منظوری قومی ا قتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی دے گی۔