15 اگست ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو واجب الادا 3 تنخواہیں عید سے پہلے دینے کا حکم دیا ہے جب کہ انہیں ریگولر کرنے سے متعلق وفاق اور صوبوں سے ایک روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بارے میں کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے کی سمری وزیرا عظم کو بھجوادی گئی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی، عید سے پہلے تینوں تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔