پاکستان
15 اگست ، 2012

کھوٹے سکوں نے پاکستان کانظریاتی تشخص چھین لیا ہے ،منور حسن

کھوٹے سکوں نے پاکستان کانظریاتی تشخص چھین لیا ہے ،منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ قائد اعظم کی جیب کے کھوٹے سکوں اور ان کی اولادوں نے قوم کی منزل کو کھوٹا کر دیاہے۔ پاکستان میں 65 سال میں بر سر اقتدار آنے والی سول و فوجی اور ٹیکنوکریٹس کی حکومتوں نے اس سے اس کا نظریاتی تشخص چھین کر اسے سیکولر اور بے دین ملک بنا دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں 33 ویں دورہ تفسیر القرآن کریم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کی اس موقع پر صدر جمعیت اتحاد العلما پاکستان مولانا عبدالمالک اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان چوہدری محمد اسلم سلیمی نے بھی خطاب کیا۔ان کاکہناتھا کہ حکمرانوں نے ہٹ دھرمی سے عوام کو مسائل سے دوچار کیاہے۔ حکمران پالیسی سازی کے لیے ہمیشہ امریکا کی طرف دیکھتے رہے۔ سید منورحسن نے کہاکہ قرآن کو دنیا کے سامنے کتاب انقلاب کے طور پر پیش کرنے کے بجائے اس کی تعلیمات سے روگردانی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تحریک پاکستان کی طرز پر ایک بار پھر بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :