پاکستان
15 اگست ، 2012

اپوزیشن کو ڈر ہے زرداری کیخلاف کیس کھلے تو انکی باری آئیگی، عمران خان

اپوزیشن کو ڈر ہے زرداری کیخلاف کیس کھلے تو انکی باری آئیگی، عمران خان

لاہور … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے چارٹر آف ڈیمو کریسی سے کوئی تعلق نہیں، وہ آئین اور سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ صدر زرداری کیخلاف کیس کھل گئے تو پھر اس کی باری آئے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا چارٹر آف ڈیموکریسی 2 پارٹیوں کے درمیان تھا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف صرف آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد سپریم کورٹ نعمت ہے، میڈیا بھی اس کا ساتھ دے، حکومت سپریم کورٹ پر الزام دھرنے کے بجائے نواز شریف کے خلاف پراسیکیوشن کیوں نہیں کرتی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا سیٹ اپ صاف اور شفاف ہونا چاہئے ۔

مزید خبریں :