Time 27 ستمبر ، 2019
پاکستان

پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کو بونیر میں داخلے سے روک دیا گیا

فائل فوٹو: منظور پشتین

بونیر: پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کی بونیر آنے کی کوشش پر آمبیلہ چیک پوسٹ پر روک دیا گیا۔

منظور پشتین کو دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے بونیر آنے سے روکا گیا جس پر انہوں نے ایک گھنٹے تک دھرنا دیا۔

منظور پشتین اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پشاور آمبیلہ چیک پوسٹ پہنچے تو پولیس نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ سعیداللہ جان ،اے  اے سی مندنڑ ، ڈی ایس پی احتراز خان، ایس ایچ او ناوگئی سید نورشاہ خان، انچارج پولیس چیک پوسٹ آمبیلہ قمر زمان خان نے بھاری نفری کے ہمراہ منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کو بونیر میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔

مزید خبریں :