Time 05 اکتوبر ، 2019
پاکستان

کراچی میں ڈکیتی کی دلچسپ واردات

موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا، بس ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دیدی— فوٹو: فائل 

کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو نے شہری کا موبائل اور رقم جبکہ شہری نے ڈاکو کی موٹرسائیکل چھین لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا، بس ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شہری کو لوٹ کر فرار ہونے لگا تو شہری نے ڈاکو کو دھرلیا اور موٹرسائیکل چھین لی لیکن جب شہری ملزم کو سیکیورٹی گارڈز کے حوالے کر کے پولیس کو آگاہ کرنے کیلئے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016 میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :