دنیا
14 جنوری ، 2012

ایران کی آبنائے ہرمز بند کرنیکی دھمکی پر برطانیہ کا سخت ردعمل

ایران کی آبنائے ہرمز بند کرنیکی دھمکی پر برطانیہ کا سخت ردعمل

لندن … برطانوی وزیر اعظم نے ایران کو خبردار کیا ہے اگر آبنائے ہرمز کو بند کیا گیا تو پوری دنیا اس کے خلاف کارروائی کریگی۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خلیجی ممالک کے دورے کے موقع پر ایک عربی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے راستوں کا کھلا رہنا پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور اگر ان کو بند کرنے کی کوئی دھمکی ملی ہے۔تو انھیں یقین ہے کہ پوری دنیا متحد ہو کر ان کا کھلا رہنا یقینی بنائے گی۔واضح رہے کہ ایران نے امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے معاشی پابندیاں سخت کرنے کی صورت میں آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مزید خبریں :