پاکستان
07 فروری ، 2012

امریکا سے اچھا لین دین رہا، غلط فہمی پیدا نہیں ہونی چاہیے، احمد مختار

امریکا سے اچھا لین دین رہا، غلط فہمی پیدا نہیں ہونی چاہیے، احمد مختار

اسلام آباد… وزیردفاع احمد مختار نے کہاہے کہ نیٹو کے معطل سپلائی روٹ کو اگر بحال نہیں کرتے تو پھر پاکستان کے پاس اور بھی راستے ہونے چاہیئں، سپلائی روٹ بحال کرنے کیلئے ہمیں اپنی شرائط منوانی چاہیئں۔ اسلام آباد میں جیونیوز سے گفت گو میں وزیر دفاع نے کہاکہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہاکہ نیٹو سپلائی روٹ ضرور بحال ہونا چاہیئے، وزیردفاع نے کہاکہ کوشش ہے کہ تمام دنیا سے تعلقات اچھے ہوں اور امریکہ بھی دنیا کا حصہ ہے، انہوں نے کہاکہ امریکا سے غلط فہمی پیدا نہیں ہونی چاہیئے، اس سے اچھا لین دین رہا،اس سے تعلقات بہتر بنانا ہمارا ہی کام ہے، احمد مختار کا کہناتھاکہ نیٹو سپلائی روٹ سے متعلق پارلیمنٹ میں سفارشات دینے والے ذمہ دار افراد ہیں، وہ ٹھیک ہی سفارش دیں گے، ڈرون حملوں سے متعلق سوال پر وزیردفاع نے کہاکہ یہ بدستور مسئلہ ہے جو ابھی حل نہیں ہوا، اسکے حل تک پاکستان یہ معاملہ اٹھاتا رہے گا۔

مزید خبریں :