Time 11 اکتوبر ، 2019
دنیا

امن کا نوبیل انعام ایتھوپین وزیراعظم آبی احمد علی کے نام


اوسلو: 2019 کا نوبیل امن انعام ایتھوپین وزیراعظم آبی احمد علی نے حاصل کر لیا۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد علی کو بین الاقوامی تعاون اور امن حاصل کرنے پر امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

گزشتہ برس ایتھوپیا نے پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ 20 سال سے جاری سرحدی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا، فوجی تنازع کے پرامن حل کے لیے آبی احمد علی کو نوبیل کے 100 ویں امن انعام سے نوازا گیا۔



امن کے نوبیل انعام کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں لیکن 223 افراد اور 78 نامزد تنظیموں میں قرعہ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام نکلا۔

خیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان طالبہ ملالہ یوسفزئی بھی 2014 میں امن کا نوبیل انعام حاصل کر چکی ہیں۔


مزید خبریں :