16 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کے مطالبے پر 10 ارب روپے جاری کر دیئے جو پی ایس او کو فیول کی ادائیگیوں کیلئے دیئے جائیں گے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے 10ارب روپے صارفین کو بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ رقم فیول کی ادائیگیوں کی مد میں پی ایس او کو ادا کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ میر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ رقم کچھ بھی نہیں کیونکہ وزارت پانی و بجلی نے پی ایس او کو تیل کی ادائیگیوں کی مد میں 225 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔