07 فروری ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونیوالے چارایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں حلف اٹھانے کی باوقار تقریب ہوئی۔جس میں چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے مستقل ہونیوالے ججوں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس یاور علی،جسٹس مامون رشید شیخ،جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔تقریب میں سپریم کورٹ کے سابق جج خلیل الرحمان رمدے ،لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ہائی کورٹ بار کے عہدے داروں سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔