کاروبار
16 اگست ، 2012

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی کے نرخوں میں 23 پیسے فی یونٹ اضافہ

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی کے نرخوں میں 23 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد … نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 23پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ صارفین سے یہ اضافہ جولائی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ کے ای ایس سی کے سوا بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں کے صارفین یہ اضافہ ادا کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید خبریں :