16 اگست ، 2012
کراچی … خام تیل کیلئے ہونے والی ادائیگیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بیرون ملک منتقل ہونے کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 کروڑ ڈالرکم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہوکر 15 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 10 ارب 82 کروڑ ڈالر سے زائد جبکہ کمرشیل بینکوں کے پاس 4 ارب 47 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل کی درآمد کیلئے کافی ادائیگیاں ہوئیں ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بیرون ملک منتقل کردینے کے سلسلے میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔