کاروبار
16 اگست ، 2012

4200 میگا واٹ تھرمل پاور پلانٹس کوئلے پر منتقل کردینگے، احمد مختار

4200 میگا واٹ تھرمل پاور پلانٹس کوئلے پر منتقل کردینگے، احمد مختار

اسلام آباد … وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ آئندہ 16 مہینوں میں فرنس آئل پر چلنے والے 4200میگاواٹ صلاحیت کے تھرمل پاور پلانٹس کو درآمدی کوئلے پر منتقل کردیا جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی نے یہ بات اسلام آباد میں جرمن سفیر سائرل نن (Cyrill Nunn) سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر پانی و بجلی نے جرمن سفیر کو بتایا کہ 250میگاواٹ کے ہوا سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائیں گے۔ جرمن سفیر نے آگاہ کیا کہ جرمنی اگلے ماہ میونخ میں پاکستان کے متبادل توانائی کے پوٹینشل پر ایک کانفرنس منعقد کرے گا جس میں جرمن کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس جرمنی کے تعاون سے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے فروغ میں مدد دے گی۔

مزید خبریں :