16 اگست ، 2012
اسلام آباد … اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل پی جی کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی ہے جبکہ جن آلات پر ڈیوٹی 5 فیصد ہے وہ اسی شرح پر برقرار رہے گی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل پی جی کے فروغ کیلئے وزارت پیٹرولیم نے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی سمری پیش کی۔ اجلاس میں ایل پی جی کے آلات کی برآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔ موٹر سائیکل انڈسٹری کے تحفظ کے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اصولی فیصلہ کیا گیا کہ گیس کے نئے بلاک سے نکلنے والی گیس کھاد کارخانوں کو فراہم کی جائے گی۔