16 اگست ، 2012
ممبئی …بھارتی اداکار تشار کپورآنے والی فلم' شوٹ آوٴٹ ایٹ وڈالا' میں ایک مسلمان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رول کی خاطر انہوں نے بنیادی اسلامی معلومات حاصل کیں اور فلم میں ان پر عمل کرتے نظر آئیں گے۔ زیادہ تر کامیڈی رولز میں نظر آنے والے اداکار تشار کپور کی گینگسٹر فلم شوٹ آوٴٹ ایٹ وڈالا کی ریلیز رواں سال دسمبر سے آگے بڑھا کر اب آئندہ مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تشار کپور کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک مسلمان کا رول ادا کرنا ان کے لیے آسان نہ تھا تاہم ایکٹنگ اگر چیلینجنگ نہ ہو تو اس میں مزہ ہی کیا ہے۔ بالی ووڈ لیجنڈ جیتیندر کے صاحبزادے تشار کپور کا کہنا ہے کہ شوٹ آوٴٹ ایٹ وڈالا میں شیخ منیر کے کردار کے لیے انہوں نے اسلام سے متعلق معلومات حاصل کیں اور باقائدہ نماز پڑھنا بھی سیکھا، تاکہ اپنے کردار میں خود کو ٹھیک طرح ڈھال پائیں۔ انہیں امید ہے کہ ان کی یہ محنت رنگ لائے گی اور لوگ انہیں شیخ منیر کے رول میں پسند کریں گے۔