پاکستان
07 فروری ، 2012

فوجی قیادت کی ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراضات ختم

فوجی قیادت کی ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراضات ختم

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے موجودہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی برطرفی کے کسی بھی ممکنہ اقدام کے خلاف دائر آئینی درخواست پر آفس اعتراضات ختم کرکے اسے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں عدالتی بنچ نے ایس کے بٹ ایڈووکیٹ کی اس درخواست پر آفس اعتراضات کیخلاف سماعت کی جو جنرل اشفاق پرویز کیانی اور لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا کے حوالے سے دائر کی گئی ہے، عدالت نے کیس کو ابتدائی سماعت کیلئے عدالتی بنچ میں فکس کرنے کی خاطر ، معاملہ کو رجسٹرار آفس کو بھجوادیا ، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی کہاکہ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراضات کو بعد میں مناسب وقت پر زیر سماعت لایاجائے گا۔

مزید خبریں :