16 اگست ، 2012
لاس اینجلس …ایکشن فلم EXPENDABLES 2 کے ذریعے فلمی دنیا میں واپس لوٹنے والے اداکار آرنلڈ شوازنگر کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ آرنلڈ شوازنگر کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کا گورنر مقرر ہونے پر انہیں لگا تھا کہ ان کی فلمی دنیا سے وابستگی نہیں رہے گی۔ تاہم سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے اور ہالی ووڈ میں واپسی سے وہ خوش ہیں۔ آرنی کے مطابق ایکسپینڈیبلز ٹو کی شوٹنگ کا مرحلہ انہوں نے خوب انجوائے کیا اور انہیں امید ہے کہ لوگ ان کی فلم بھی اتنی ہی پسند کریں گے جتنا کہ ماضی میں کرتے تھے۔ ان کے مطابق اس ملٹی کاسٹ فلم میں اپنے ماضی کے رائیول ایکشن اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی دلچسپ رہا اور اس طرح یہ سب ایک دوسرے کا کافی قریب آ پائے ہیں۔