07 فروری ، 2012
کوہاٹ … کوہاٹ میں جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس سے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانافضل الرحمان خطاب کریں گے۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس کوہاٹ کے علاقے کمپنی باغ میں منعقد کی جارہی ہے ، جہاں اس وقت جے یو آئی ف کے مقامی رہنما کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام ف کے سیکڑوں کارکن اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا اکرم خان دورانی موجود ہیں، استحکام پاکستان کانفرنس سے مولانافضل الرحمان بھی کریں گے، کانفرنس کی سیکیورٹی کے لئے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔