Time 19 اکتوبر ، 2019
پاکستان

مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ماں اور تین بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل

مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور تین بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں فائرنگ کا واقعہ مکان کی ملکیت کے تنازع پر پیش آیا۔

ملزمان نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین بھائی، ماں اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :