پاکستان
Time 25 اکتوبر ، 2019

بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاج

گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 معصوم شہری شہید ہوئے — فوٹو:فائل

پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت کے ڈپٹی  ہائی کمشنر گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔  

گزشتہ روز  بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے  نتیجے میں 3 معصوم شہری شہید جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔

پاکستان نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارت کے ناظم الامور گورو آہلو والیا کو طلب کرکے کنٹرول لائن کے شاہ کوٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹرز پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :