پاکستان
Time 27 اکتوبر ، 2019

خطرناک سمندری طوفان کراچی سے چند سو کلومیٹر دور

فوٹو: فائل

خطرناک سمندری طوفان کیار کراچی سے چند سو کلومیٹر دور موجود ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مشرق میں موجود ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کر گیا ہے اور اب کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹراپیکل سائیکلون مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس وقت طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 210 سے 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کیار کراچی سے 860کلومیٹر جنوب میں ہے، سائیکلون کیار آج مزید شدت اختیار کرکے سپر سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 سے 30 اکتوبر کے دوران زیریں سندھ اور مکران میں طوفان کے اثرات متوقع ہیں۔

طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں :