گھروں میں وارداتیں کرنے والی ماسیوں کا 9 رکنی گروہ بے نقاب


کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی سالوں سے گھروں میں وارداتیں کرنے والی ماسیوں کے 9 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) گلشن اقبال معروف عثمان کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنے والے اہم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر گروہ کے 9 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے ایس پی کے مطابق ملزمان نےگھروں میں ڈکیتی کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز اور دکانوں میں بھی وارداتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لیپ ٹاپ، 10 موبائل فونز، 2 کیمرے، سونےکا سیٹ، 2 سونے کے بُندے اور 5 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان میں شہزاد علی، نبیل، ضمیرعابد، جاوید، روشن بی بی، فرزانہ بی بی، فرزانہ رخسار اور دیگر شامل ہیں جبکہ ملزمان نادرہ، اعجاز، شہزاد، نیجو اور علی شیر سنار مفرور ہیں۔

مزید خبریں :