پاکستان
17 اگست ، 2012

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ادائیگی، سپریم کورٹ کی ہدایت پر کل بینک کھلیں گے

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ادائیگی، سپریم کورٹ کی ہدایت پر کل بینک کھلیں گے

کراچی … سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیشنل ، الائیڈ اور حبیب بینک کی تمام برانچز کل کھولی جائیں گی، اسٹیٹ بینک کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کل بینک کھلیں گے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کل نیشنل، الائیڈ اور حبیب بینک کی تمام برانچز کل کھولی جائیں گی، برانچ کھولنے کا مقصد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں بینکوں کی تمام برانچز کھلی رہنے سے 50 فیصد بینک برانچز عوامی لین دین کیلئے دستیاب ہوں گی،اس سے قبل عمومی طور پر ہفتہ کو شیڈول بینکوں کی 30 فیصد شاخیں لین دین کیلئے کھلی رہتی تھیں۔

مزید خبریں :