دنیا
Time 01 نومبر ، 2019

عراقی وزیراعظم استعفے پر آمادہ، صدر نے قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا

نیاانتخابی قانون پارلیمان میں آئندہ ہفتے پیش کیاجائےگا،قانون منظور ہوتے ہی عام انتخابات کرادیے جائیں گے، صدر برھم صالح— فوٹو: فائل

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر صدربرھم احمد صالح نےقبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں۔

صدر نے کہا کہ تشدد،طاقت کااستعمال ناقابل قبول ہے،مسئلےکاحل اصلاحات میں ہے۔

عراقی صدر نے اپنے خطاب میں کہا ہےکہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی متبادل امیدوار دستیاب ہونے کی صورت میں مستعفی ہونےپرراضی ہیں،ملک میں امن قائم رکھنےکیلئےمتعدد پارٹیز، بلاکس سےانہوں نے خود مشاورت کی ہے،نیاانتخابی قانون پارلیمان میں آئندہ ہفتے پیش کیاجائےگا،نئےقانون سےشفاف ترین انتخابات کی راہ ہموارہوگی اور نئےانتخابی قانون کےمنظورہوتے ہی عام انتخابات کرادیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ عراق میں مظاہرین وزیراعظم کے استعفے اور 60 دن میں عام انتخابات کامطالبہ کررہے ہیں ۔

گذشتہ ماہ سےجاری مظاہروں میں 250سےزائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکےہیں۔

عراق میں مظاہرین معاشی بدحالی، بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف یکم اکتوبر سے مظاہرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :