پاکستان
07 فروری ، 2012

قومی اسمبلی کے دو ارکان ایوان میں اسلحہ لے کر آتے ہیں،ممبران کی شکایت

قومی اسمبلی کے دو ارکان ایوان میں اسلحہ لے کر آتے ہیں،ممبران کی شکایت

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں آج دعویٰ کیا گیا کہ دو ایسے ارکان بھی ہیں جو ایوان میں اسلحہ لے کر آتے ہیں۔مسلم لیگ قاف کے اعجاز ورک نے آج اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کہاکہ ایوان کے 2 ارکان ایسے ہیں جو4 برس سے یہاں اسلحہ لیکر آتے ہیں، اس پر مسلم لیگ نون کے عابد شیرعلی نے کہاکہ اعجاز ورک ان ارکان کا نام بتائیں، وزارت داخلہ بھی اسلحہ ایوان میں لانے کے بارے میں تحقیقات کرے، وزیرداخلہ رحمان ملک نے اس پر کہاکہ وہ ارکان کے مسلح آنے کی تحقیقات کرکے 3 دن میں رپورٹ ایوان کو پیش کریں گے، ان ارکان کی نشاندہی کیلئے یہ معاملہ اٹھانے والے تعاون بھی کریں


مزید خبریں :