پاکستان
07 فروری ، 2012

تاحال آزاد نہیں،برطانیہ سے آزادی لی،امریکا کے غلام بن گئے، فضل الرحمن

تاحال آزاد نہیں،برطانیہ سے آزادی لی،امریکا کے غلام بن گئے، فضل الرحمن

کوہاٹ… جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم تا حال آزاد قوم نہیں ہیں، برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد امریکا کے غلام بن گئے، مشرف نے مجھے کہا تھا کہ یہ تسلیم کرلو کہ امریکا کے غلام ہیں۔ کوہاٹ میں استحکام پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف مشرف کی پالیسیاں اب بھی جاری ہیں، پارلیمانی قرارداد پر عمل نہیں کیا گیا تو ملکی یکجہتی کو نقصان ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کئی حکومتیں کرپشن کیوجہ سے ختم ہوئیں لیکن کرپشن اب تک ختم نہ ہوئی، کرپشن کی بنیاد پر ماضی میں حکومتوں کو ختم کر دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسی تبدیل کیے بغیر غریب کی قسمت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :