07 فروری ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ ملزموں کے خلاف تحقیقات کے لئے وفاقی سطح پر ایلیٹ انوسٹی گیشن یونٹ بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب میں کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں پر سکیورٹی ناکے کم کیئے جارہے ہیں، عدم ثبوت کی وجہ سے ملزم ،عدالتوں سے بری ہوجاتے ہیں، اب فیصلہ کیا گیا ہے ایلیٹ انوسٹی گیشن یونٹ بنایاجائے گا اسکے اسٹاف کا گریڈ ، دیگر گریڈ سے ایک درجے زیادہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ آئیندہ بجٹ میں وفاقی پولیس میں 5 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیرداخلہ نے کہاکہ نیٹو سپلائی روٹ پر فیصلہ پارلیمنٹ نے کرناہے ، امید ہے کہ آئین میں 20ویں ترمیم جلد منظور ہوجائے گی۔