پاکستان
Time 21 نومبر ، 2019

امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی

فائل فوٹو

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے امریکی فوجی طیارے کی پاکستان فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا ، کوڈ نہ بتا سکنے پر فوراً واپس موڑ دیا گیا ہے، سی اے اے کی وارننگ پر طیارے کو واپس موڑلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے نے پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی،ایئر ٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت پرطیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا۔

مزید خبریں :