19 اگست ، 2012
ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال،ابھے دیول،منوج باجپائی اور ایشا گپتا کی نئی فلم"چکر وے'کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ ہدایتکار پرکاش جھا کی اس فلم کو سنیل للا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں ارجن اور ایشا پولیس افسران، ابھے دیول سمیت منوج باجپائی اور نئی اداکارہ انجلی پٹیل نکسل باغیوں کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اوم پوری بحیثیت پروفیسر فلم میں اہم رول نبھارہے ہیں۔پولیٹیکل ایکشن تھرلر چکر ویو24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔