پاکستان
19 اگست ، 2012

صوبہ خیبرپختونخوا میں آج نمازعیدالفطرکی ادائیگی

صوبہ خیبرپختونخوا میں آج نمازعیدالفطرکی ادائیگی

کراچی…دو عیدوں کی وجہ سے ملک میں عید کی خوشیاں پھر متنازع ہوگئیں ،خیبر پختونخوامیں صوبائی حکومت کے اعلان کے بعد آج عید منائی جارہی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے شوال کے چاند کے فیصلے پرمرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اختلاف کرتے ہوئے سرکاری طور آج پر عیدمنانے کااعلان کیا تھا، جس کے بعدآج خیبر پختونخوا کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید ادا کی گئی ۔ پشاور میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ پر ہوا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدرہوتی نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں نماز عید اداکی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر اسفندیار ولی خان نے بھی وزیراعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا فضل االرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی وفاقی وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور نے بھی پشاور میں عید کی نماز اداکی۔اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ، چمن میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخو ا کے ہزارہ ڈویژن علمائے کرام اور تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدرزمان نے مرکزی رویت ہلال کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پیر کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :