Time 05 دسمبر ، 2019
پاکستان

سردیوں کی سوغات گُڑ کیسے تیار ہوتا ہے؟

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں گڑ کی تیاری اور فروخت کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

سرگودھا کے بیشتر دیہات میں چھوٹے کسا نو ں اور زمینداروں نے بعض شوگر ملز مالکان کی جانب سے واجبا ت کی عدم ادائیگی کے باعث گڑ  تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کسان گنے کے رس سے گڑ  تیار کرنے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کر کے پیسے کما رہے ہیں۔

گڑ کی تیاری کا عمل

گڑ کی تیاری میں پیٹر انجن، ٹریکٹر اور بیلو ں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 

گڑ تیا ر کر نے کے لیے مخصو ص قسم کا بیلہ تیار کیا جا تا ہے جہا ں گنے کا رس نکال کر ایک بڑ ے کڑاہے میں پکایا جاتا ہے، اس عمل میں گنے کا چھلکا ہی ایندھن کا کام کرتا ہے۔

کڑاہے میں گنے کا رس جب پک کر تیار ہو جاتا ہے تو اس میں کاسٹک سوڈا ملا کر گڑ بنا لیا جاتا ہے۔

کاشتکار کہتے ہیں کہ گُڑ کی آج بھی بڑی مانگ ہے اور سردیوں کے موسم میں اس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں :