پاکستان
20 اگست ، 2012

گورنرخیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال اورسینٹرل جیل کا دورہ

پشاور…عید الفطر کے موقع گورنر خیبر پختونخوا نے لیڈی ریڈنگ اسپتال اور سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔نماز عید کے بعد گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر لیڈی ریڈنگ اسپتال گئے انہوں نے بیمار بچوں کی عیادت کی اور اُن میں عیدی تقسیم کی۔ گورنر بچوں کے والدین سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔اسپتال سے وہ سیدھے سنٹرل جیل پشاور پہنچے اور وہاں موجودقیدی بچوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے۔

مزید خبریں :