20 اگست ، 2012
کراچی … کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمشید روڈ کے علاقے میں قائم رہائشی مکان سے ایک شخص کی لاش ملی، ریسیکو ذرائع کے مطابق مقتول کے گلے پر پھندے کا نشان موجود ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، کورنگی کے علاقے گودام چورنگی میں دشمنی کی بنیاد پر ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت اعجاز علی اور لشکر خان کے نام سے ہوئی ۔ اورنگی ٹاوٴن اور ملیر میمن گوٹھ میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوگئے۔