پاکستان
20 اگست ، 2012

تمام بحرانوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، شہباز شریف

تمام بحرانوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، شہباز شریف

لاہور … پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے، اس کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے۔ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے ظلم اور زیادتی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، رمضان المبارک کے بعد عید پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ٹینٹ آفس اس وقت ختم کروں گا جب مساوی لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عملدرآمد ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں بچوں کی عیادت کی اور عید گفٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے قلبی سکون ملتا ہے۔

مزید خبریں :