Time 07 دسمبر ، 2019
پاکستان

سعودی شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

وزارت داخلہ نے شاہی خاندان کے وفدکو شکار کرنے کا اجازت نامہ جاری کر رکھا ہے: ذرائع— فوٹو:فائل 

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد نایاب پرندے تلور سمیت دیگر پرندوں اور جانوروں کے شکار کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شکار کرنے کے لیے 6 رکنی سعودی شاہی وفد کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد بن سعد کر رہے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ شاہی خاندان خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈیرہ غازی خان ائیر پورٹ پر پہنچا جہاں سے شاہی مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے شاہی وفد کو شکار کرنے کا اجازت نامہ جاری کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی قطری شہزادے شیخ فلاح بن جاسم کو شکار کیلئے بلوچستان کا علاقہ جھل مگسی الاٹ کیا گیا تھا اور قطری شہزادے کو 10 روز میں 100 تلوروں کے شکار کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی میں تلور کے شکار کے سخت مخالف رہے ہیں لیکن اپنے دور حکومت میں انہوں نے قطری اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :