20 اگست ، 2012
مردان … وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وطن کے تحفظ اور پختونوں کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ مردان میں میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے امیر خان ہوتی نے کہا کہ کسی کو بھی اندورنی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان سمیت تمام مسائل خود حل کریں گے۔ امیر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم اور پیدوار کا معاملہ اب صوبو ں کے حوالے کرنا ضروری ہوگیا ہے۔