پاکستان
20 اگست ، 2012

قیام امن کی کوششیں ،شاہی سید کا وفاقی وزیر رحمان ملک کو خراج تحسین

قیام امن کی کوششیں ،شاہی سید کا وفاقی وزیر رحمان ملک کو خراج تحسین

کراچی…عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کی روک تھام اور امن وامان کو قائم رکھنے پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سیدنے کہاکہ موبائل فون سروس کی بندش کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات اپنی جگہ مگر قیام امن کے لیے ہر آپشن استعمال کرنا چاہیے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے و فاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو فون کرکے عید کی مبارک دی اورعید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کی روک تھام اور امن وامان کو قائم رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موبائل فون کی بندش سمیت ہر آپشن استعمال کرنا چاہیے اور عوام کو درپیش مشکلات اپنی جگہ مگر ہماری ضرورت کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کا قیام ہے جس کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ موبائل فون کی ضرورت اور اہمیت ہے تاہم دہشت گردی ،اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کیلئے موبائل فون نے بہت آسانیاں پیدا کی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فوری قانون سازی کے لیے فوری طور پر مشاورت کی جائے اس مو قع پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹر شاہی سید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر شاہی سید کے خیالات مکمل حقائق پر مبنی ہیں اور اس سلسلے میں جلد مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :