20 اگست ، 2012
لاہور…آئی جی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے دیگر حصوں میں بھی کامرہ ایئربیس طرز کے حملے کاخدشہ موجودہے،دہشت گرد پولیس اسٹیشن ،ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اورحساس تنصیبات کونشانہ بنا سکتے ہیں پولیس افسران کو جاری مراسلے میں آ ئی جی حاجی حبیب الرحمان نے کہاہے کہ صوبے کے دیگر حصوں میں کامرہ جیسے حملوں کو نظر انداز نہ کیا جائے ،دہشت گرد پولیس اسٹیشن،پولیس پوسٹوں ،پولیس لائنز،آفیسرز ،سرکاری عمارتوں ،حساس تنصیبات ، پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، پولیس وینز اور پولیس آفیسرز اوراہلکاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات میں خامیاں دور کی جائیں اور ان مقامات ،اداروں اور افراد کی سکیورٹی کا ازسرنوجائزہ لے کراسے مزید موثر بنایا جائے۔