20 اگست ، 2012
اسلام آباد…تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی ملٹری کو خبردار کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں مزاحمت کی تیاری مکمل کر لی ہے۔تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے پاکستانی ملٹری کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کیا تو ان کے ا ستقبال کے لئے خودکش بمبار کا اسکواڈ تیار کر لیا ہے۔طالبان کی جانب سے میڈیا کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شمالی وزیرستان میں کارروائی سے متعلق ، اپنے ذرائع سے ایک مخصوص انٹیلی جنس رپورٹ بھی حاصل کی ہے۔پاکستانی حکام نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کے لئے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کی ہے۔