09 دسمبر ، 2019
کراچی: ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ہونے مظاہروں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور سندھ کابینہ کی جانب سے اسٹوڈنٹ یونین بحالی کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا ہوگا اور یونین غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہو گی جسے طلبہ منتخب کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفیئر کو بہتر کرنا ہوگا۔