پاکستان
20 اگست ، 2012

حق پرست شہدا ء کے لواحقین کو الطاف حسین کی عید کی مبارکباد

کراچی…عید الفطر کے مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پر ست نمائندوں اور ذمہ داران نے حق پرست شہدا ء کے لواحقین سے ملاقات کی اورانہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست نمائندوں اور ذمہ داران نے عید الفطر کے موقع پر حق پرست شہداء کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کیااور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔اس مو قع رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست نمائندوں نے شہداء کے لواحقین سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ حق پرستی کی تحریک آج جس مقام پر ہے وہ شہداء کی لازوال قربانیوں کانتیجہ ہے اور انشاء اللہ شہدا ء کا لہو رائیگا ں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اراکان رابطہ کمیٹی نے شہداء کی لواحقین کو صبر کی تلقین اور حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس مو قع پر زونز ،سیکٹرز اور یونٹس کمیٹیوں کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :