پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2019

کراچی میں آن لائن ٹیکسی سروسز کیخلاف ڈرائیورز کا احتجاج

کراچی میں آن لائن ٹیکسی سروسز اُوبر اور کریم کے ڈرائیورز  نے اپنی کمپنیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ 

کراچی پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے 35 سے 52 فیصد تک منافع کاٹا جارہا ہے اور وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اب تک نوٹس بھی نہیں لیا۔

ڈرائیوز کا کہنا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو سروس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 

دوسری طرف ٹیکسی کمپنی کریم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منافع کی کٹوتی میں اضافہ نہیں کیا اور یہ وہ 25 فیصد سے زائد منافع نہیں لے رہے۔ 

خیال رہے کہ کریم اور اُوبر دو الگ الگ کمپنیاں تھیں لیکن رواں سال مارچ میں امریکی کمپنی اُوبر نے کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ 

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے 90 شہروں اپنی سروس کرنے والی کریم کی خریداری کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ معاہدے کے بعد بھی  دونوں الگ الگ ناموں سے کام کرتی رہیں گی۔

مزید خبریں :