پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2019

’زرداری کی رہائی اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں‘

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی ملنا اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ پلی بارگین کریں گے ، مارچ تک 5 کیسز میں ان کی پلی بارگین آجائے گی، بلاول بچپن سے ان پانچ کیسز میں ڈائریکٹر ہیں، ان کیسز کی پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول کا سیاسی مستقل ختم ہو جائے گا، بلاول بڑا چیں چیں کر رہا ہے ، اس کی چیں چیں چچ ہو جائی گی ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پلی بارگین سے پاکستان بہت سارے پیسے آنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالے اور سفید کوٹوں کی لڑائی میں تین جانیں گئیں، ساری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم بنیادی طور پر انتہا پسند ہیں۔ اس واقعہ پر ساری قوم شرمندہ ہے، ہم اخلاقیات سے عاری ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :