پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2019

تیسرے روز بھی وکلاء کا عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ

فوٹو: فائل

لاہور  میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں حملے کے بعد وکلاء کی گرفتاریوں اور ان پر مقدمات کے خلاف ملک بھر میں تیسرے روز  بھی وکلاء کی ہڑتال برقرار ہے۔

لاہور ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں میں تیسرے روز بھی کام بند ہے جب کہ سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار کونسل کے وکلاء نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں اور وکلاء کی جانب سے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور ان کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین رل کر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :