19 دسمبر ، 2019
اسلام آباد : عائشہ فاروقی کی دفتر خارجہ کی نئی ترجمان کے طور پر تقرری کا اعلان کر دیا گیا۔
جمعرات کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک دفتر خارجہ کی ترجمان کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک دوسرے افسر ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد سحر کا این ایم سی (نیشنل مینجمنٹ کورس) سے تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ممبر ڈائریکٹرنگ اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر محمد فیصل ترجمان دفتر خارجہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔