21 اگست ، 2012
پشاور…گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر نے جلوزئی کے آئی ڈی پی کیمپ کا دورہ کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے عید کے دوسرے روز نوشہرہ میں قائم جلوزئی کیمپ کا دورہ کیا اور خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرکے یہاں رہنے والوں میں تحائف تقسیم کیے جبکہ کیمپوں میں خوراک پیکیج بھی تقسیم کیا۔ گورنر نے کیمپوں میں مقیم لوگوں کے مسائل بھی سنے اور موقع پر کئی مسائل کے حل کے بھی احکامات جاری کیئے۔